اسرائیلی فوج کا زخمی فلسطینی کو جیپ پر باندھ کر شہر بھر میں گشت

اسرائیلی فوج نے جنین میں ایک زخمی فلسطینی نوجوان کو اسپتال لے جانے کے بجائے جیپ پر باندھ کر شہر بھر میں گھمایا۔
عرب میڈیا کے مطابق غرب اردن کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو شدید زخمی کردیا اور ایک زخمی کو جیپ کے بونٹ پر باندھ کر شہر بھر میں گشت کرایا گیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت دنیا بھر پر آشکار ہوگئی اور صارفین نے اسرائیلی فوج کے اس اقدام کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج سے جنگی قوانین اور شہریوں کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 85 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Views= (1034)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین