وزن40 من، قیمت ایک کروڑ، کراچی میں بِلا نامی بچھڑے کی دھوم

بڑی عید کی بڑی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں گلابی نسل کا بچھڑا کراچی والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔
مویشی منڈی میں نایاب نسل کےبچھڑےکی دھوم مچ گئی، گلابی نسل کے سورج مکھی گائے کا بلا ہے جس کا وزن چالیس من ہے۔
بیوپاری نے بھاری بھرکم بچھڑے کی قیمت بھی بھاری رکھ دی، منفرد اور خوبصورت بلا کی قیمت بیوپاری نے ایک کروڑ لگادی۔
بیوپاری کا کہنا تھا کہ سورج کی روشنی میں سورج مکھی کی آنکھیں نہیں کھلتیہے یہ ایسے نایاب جانور ہوتے ہیں جو لاکھوں میں ایک پیدا ہوتے ہیں ۔
نزاکت سے بھرپور اس گائے کے نخرے بھی خوب ہیں بیوپاری کے مطابق روزانہ10کلو دودھ پیتا ہے،چنا، چوکر، دلیہ کھاتاہے۔

Views= (794)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین