وفاقی بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آگئی ہے جب کہ ٹرانسپورٹ کی مد میں افسران کو ملنے والی رقم میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق زیادہ امکان یہی ہے کہ گریڈ ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں خزانے پر 80 ارب روپے کا اثر آئے گا۔
ایک سے 18 گریڈ کے ملازمین کیلئے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کی تجویز آچکی ہے لیکن کتنا اضافہ منظور ہوگا یہ ابھی واضح نہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گریڈ 16 تک کے ملازمین کو 1800 روپے کنوینس الاؤنس اور 1500 روپے میڈیکل الاؤنس مل رہا ہے۔
بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی
17 اور 18 گریڈ کے افسران کو اس وقت 5000 روپے کنوینس الاؤنس مل رہا ہے۔ گریڈ 19 سے اوپر کے سرکاری افسران کو ٹرانسپورٹ مانیٹائزیشن پولیسی کے تحت رقم ملتی ہے۔ اس رقم میں بھی 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے
گریڈ 20 تک کے افسران کیلئے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے کی جا سکتی ہے۔ گریڈ 21 کے افسران کیلئے 75 ہزار روپے موناٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کیا جا رہا ہے۔
جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 55 ہزار روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

Views= (604)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین