’مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ ختم کر رہا ہے، 24 کروڑ کمپیوٹر متاثر ہوں گے‘

مائیکروسافٹ کارپوریشن کے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم کرنے کے منصوبے کے نتیجے میں تقریباً 24 کروڑ کمپیوٹرز پرسنل کمپیوٹرز (پی سی) ضائع ہو جائیں گے، جس سے ممکنہ طور پر الیکٹرانک کچرے میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
انڈین نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی نے ’کینالیز ریسرچ‘ کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان کمپیوٹرز سے الیکٹرانک کچرے کا وزن ایک اندازے کے مطابق 480 ملین کلو گرام ہو سکتا ہے، جو تین لاکھ 20 ہزار کاروں کے برابر ہے۔ اگرچہ بہت سے پی سی او ایس سپورٹ کے خاتمے کے بعد سالوں تک فعال رہ سکتے ہیں، تاہم کینالیز نے خبردار کیا کہ سکیورٹی اپ ڈیٹس کے بغیر ڈیوائسز کی مانگ کم ہو سکتی ہے۔
مائیکروسافٹ نے اکتوبر 2028 تک ونڈوز 10 ڈیوائسز کے لیے سکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کی سالانہ قیمت نامعلوم ہے۔
اگر توسیع شدہ ونڈوز 10 کی قیمتوں کا ڈھانچہ ماضی کے رجحانات کی عکاسی کرتا ہے، تو نئے پی سی کی طرف منتقلی زیادہ سرمایہ کاری مؤثر ثابت ہو سکتی ہے، جس سے پرانے پی سیز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جو سکریپ بننے جا رہے ہیں۔
مائیکرو سافٹ کا مقصد اکتوبر 2025 تک ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ بند کرنا ہے۔ OSاو ایس کی اگلی نسل، جو پی سی میں جدید مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی لانے کی توقع رکھتی ہے، ممکنہ طور پر سست پی سی مارکیٹ کو فروغ دے سکتی ہے۔

Views= (301)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین