پاکستان رواں سال 3 ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمدکرے گا

پاکستانی چاول کو میکسیکو اور روس کا ویزا مل گیا ہے، رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن اس سال 50 لاکھ ٹن چاول برآمد کرکے 3 ارب ڈالر زرمبادلہ کمائےگی۔
رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چیلا رام نےکراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان سے چاول کی خریداری کے لیے میکسیکو اور روسی ٹیموں نے ملکی رائس پروسیسنگ پلانٹس کی جانچ پڑتال کے بعد پاکستانی چاول کے لیے اپنی منڈیوں کو کھولا ہے۔
چیلارام نے بتایا کہ انڈونیشیا نے بھی 90 ہزار ٹن چاول پاکستان سے خریدا ہے، فلپائن میں بھی پاکستانی چاول کی مانگ ہے۔
انہوں نے مافیاز کے خلاف آپریشن کو صحیح کوشش قرار دیا اور کہا کہ آرمی چیف کے معاشی اقدامات کو سہراتے ہیں، ڈالر، چینی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے بھاؤ گرے ہیں۔
چیلا رام نے چاول کا عالمی منظرنامہ پیش کرتے ہوئےکہا کہ بھارت میں چاول برآمد کرنے پر پابندی عائدکرنےکی وجہ سے پاکستانی چاول کی طلب بڑھی ہے۔

Views= (737)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین