آئی ایم ایف نے پیٹرول کی قیمت 53 روپے لیٹر بڑھانے کا مطالبہ کردیا
Apr 11 2025 | ویب ڈیسک
آئی ایم ایف نے پاکستان سے پیٹرول پر مزید ٹیکسز کا مطالبہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں قیمت 47 روپے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے حال ہی میں پیٹرولیم لیوی 10 روپے بڑھانے کے مقاصد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لیوی میں اضافہ بجلی سستی کرنے کیلئے کیا گیا تھا لیکن یہ فیصلہ گلے پڑنے کا خدشہ ہے۔
بزنس ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن میں حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات پر تین فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی تاہم اس پر عمل نہیں کیا گیا کیونکہ آئی ایم ایف کی سفارش ہے کہ 18 فیصد کا سیلز ٹیکس عائد کیا جائے جو باقی مصنوعات پر عائد ہے۔ اگر ایسا ہوا تو جس سے ایم ایس اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں47 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق آئی ایم ایف نے 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی عائد کرنے کی تجویز دی ہے، جس سے ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
اس طرح سیلز ٹیکس اور کاربن لیوی عائد ہونے سے پیٹرول کی قیمت 53 روپے فی لیٹر بڑھ جائے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر فیصد ہے۔ یعنی کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا۔ پیٹرولیم لیوی ہی واحد بڑا ٹیکس ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی پاکستان درآمد کے وقت اس پر کسٹم ڈیوٹی بھی عائد ہوتی ہے۔
پیٹرولیم لیوی میں حالیہ اضافہ 10 روپے کیا گیا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ جمع ہونے والی رقم کو بجلی سستی کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں بجلی کی قیمتوں میں لگ بھگ ساڑھے 7 فیصد کمی کی تھی۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے موٹر اسپرٹ (MS) اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) پر 10 روپے فی لیٹر اضافی پیٹرولیم لیوی (PL) عائد کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 1.71 روپے کمی کے لیے 58.6 ارب روپے اضافی جمع کرنے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے، تاہم پٹرولیم سیکٹر اسے غیر منصفانہ بوجھ قرار دے رہا ہے۔
Views= (424)
Join on Whatsapp 1 2