اونیجا ایڈریو کا امریکا پہنچنے پر سندھ پولیس کی خاتون افسر کے لیے پیغام

پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچ کر وائرل ہونے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے امریکا پہنچنے کے بعد سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی کے لیے محبت کا پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں مثالی افسر قرار دیا ہے۔
اونیجا اینڈریو رابنسن پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں 2024 کے اختتام پر پاکستان پہنچیں تھی اور چند ماہ تک یہاں رہنے کے بعد فروری کے اختتام یہاں سے امریکا روانہ ہوئی تھیں۔
اونیجا اینڈریو رابنسن کی چند دن قبل امریکا پہنچنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں نیویارک کی گلیوں میں ڈانس کرتے دیکھا گیا۔
اب انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے سندھ پولیس کی خاتون پولیس افسر شبانہ جیلانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔
امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ شبانہ نہایت ہی اچھی پولیس افسر تھیں، جنہوں نے ان کی خدمت اور دیکھ بھال کی۔
انہوں نے کہا کہ بطور خاتون شبانہ نے ان کی اچھی مہمان نوازی بھی کی، ایک طرح سے وہ اور شبانہ ایک ساتھ کچھ عرصے تک پلی بڑھیں۔
ان کے مطابق انہوں نے صرف شبانہ کو اپنی ٹیم قرار دیا تھا لیکن شبانہ کے ساتھ دوسرے افسر بھی ان کی خدمت پر مامور تھے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ شبانہ جیلانی کو نیویارک بہت پسند ہے اور اگر وہ نیویارک آئیں گی تو وہ ان سے ضرور ملیں گی۔
اونیجا اینڈریو رابنسن نے ایک بار پھر شبانہ جیلانی کے ساتھ پاکستان میں بنائی گئی ویڈیوز کی طرح ان کے لیے محبت کا پیغام بھی دیا۔
انہوں نے روایتی ڈائلاگ بھی بولا کہ وہ شبانہ سے پیار کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھی، دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

Views= (138)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین