شادی پر باتیں کرنےسے میری شادی نہیں ہو رہی، لائبہ خان
Apr 8 2025 | ویب ڈیسک
اداکارہ لائبہ خان نےشکوہ کیا ہے کہ شوبز سمیت میڈیا اور سوشل میڈیا کے لابی سسٹم نے انہیں نظر انداز کیا، مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود ان کی پذیرائی نہیں کی گئی۔
لائبہ خان نے حال ہی میں بھارتی صحافی شہریار فریدون کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران ایک موقع پر لائبہ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب وہ شادی کی بات ہی نہیں کریں گی، کیوں کہ ان کی جانب سے شادی پر بات کیے جانے کی وجہ سے ہی ان کی شادی نہیں ہو رہی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ محبت میں سب سے اہم چیز عزت ہوتی ہے، محبت کسی سے بھی ہوسکتی ہے لیکن اگر محبت کرنے والا عزت نہ کرتا ہو تو ایسی محبت کا کوئی فائدہ نہیں۔
ان کے مطابق وہ بچپن میں بہت شرمیلی تھیں، ان کی والدہ نے انہیں ہمت اور حوصلہ دیا، جس وجہ سے آج وہ شوبز میں اہم مقام پر ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے شوبز اور میڈیا انڈسٹری میں لابی ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہیں نظر انداز کیا گیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شروع میں جب وہ معاون کردار ادا کرتی تھیں، تب انہیں لابی سسٹم سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا لیکن پھر انہیں لابی سسٹم کا فرق پڑنے لگا۔
لائبہ خان کے مطابق معان کردار ادا کرتے وقت انہیں لابی سسٹم نظر انداز کرتا تھا، اخبارات، میگزین و ٹی وی چینلز سمیت سوشل میڈیا پر ان کی بات نہیں ہوتی تھی لیکن اس وقت انہیں فرق نہیں پڑتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لیکن جب انہوں نے مرکزی کردار ادا کرنا شروع کیے اور بہت مقبول ڈراموں میں کام بھی کیا، اس باوجود انہیں نظر انداز کیا جانے لگا، تب انہیں لابی سسٹم کے رویے پر دکھ ہوا۔
لائبہ خان کے مطابق بڑے اور مقبول ڈراموں میں اہم کردار ادا کرنے کے باوجود کوئی ان کی بات تک نہیں کرتا تھا، میگزین ان کے بارے میں نہیں لکھتے تھے، سوشل میڈیا پر انہیں انداز کردیا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لابی سسٹم میں انہیں ساتھی اداکار بھی نظر انداز کرتے تھے، وہ جب بھی اداکاروں سے ملتی تو ان سے طنزیہ انداز میں پوچھا جاتا کہ آپ کا بھی ڈراما نشر ہو رہا ہے کیا؟
لائبہ خان کے مطابق ہر کسی کو ہر کسی کا پتا ہوتا ہے لیکن جان بوجھ کر لابی سسٹم کے تحت انہیں نظر انداز کیا گیا اور آج تک انہیں محسوس ہوتا ہے کہ انہیں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔
Views= (1339)
Join on Whatsapp 1 2