زمین کے تنازع پر باپ نے بیٹے کو گولی مار کر خودکشی کرلی

پنجاب کے شہر علی پور میں زمین کے تنازع پر تلخ کلامی کے بعد باپ نے بیٹے کو گولی مار کر زخمی کردیا، بیٹے کو گولی مارنے کے بعد باپ نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
علی پور کی بستی ککوانی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں زمینی تنازع پر باپ نے بیٹے کو گولی ماردی تاہم فائرنگ سے بیٹا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق باپ نے بیٹے کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کرلی، واقعے میں غلام عباس نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا کاشف شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے کے درمیان زمین کے تنازع پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔
تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، مرنے والے شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Views= (753)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین