کبھی آپ نے ہوا بھرے پائے کھائے ہیں؟
Mar 16 2025 | ویب ڈیسک
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ دکاندار گوشت میں وزن چوری کے نِت نئے طریقے اپناتے ہیں جن میں گوشت میں پانی بھرنا، مرغیوں کو ذبح کر کے پانی بھرے ڈرم میں ڈالنا وغیرہ شامل ہیں۔
گوشت کو بیچنے سے پہلے ماہر طریقے سے پانی کے پائپ کو ایک رگ میں لگا دیا جاتا ہے تاکہ اس سے گوشت میں پانی بھرا جا سکے جس سے گوشت پھول جاتا ہے، اس کا سائز بڑا دکھائی دیتا ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے دکاندار ناجائز منافع بڑھاتے ہیں۔
ایسے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دکاندار کو جانور کے پائے میں پمپ سے ہوا بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاکہ اس کا سائز بڑا نظر آئے۔
ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے کہا کہ پشاور میں رمضان میں ایسا ہی ہوتا کہ پایوں میں ہوا بھری جاتی ہے۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان ہے اور یہاں سب کچھ ممکن ہے تو کسی نے کہا کہ یہ مسلمان ہیں اس لیے ایسا کر رہے ہیں۔
نواید احمد نے لکھا کہ دکاندار ہوا بھر کر پایوں کو موٹا اور صحت مند دکھا کر مہنگے داموں بیچیں گے۔
جبکہ کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ پایوں میں ہوا اس لیے بھری جاتی ہے تاکہ اس کی چمڑی اچھے طریقے سے اتر جائے ورنہ دو پمپ ہوا بھرنے سے پائے کتنے بڑے ہو سکتے ہیں۔
Views= (781)
Join on Whatsapp 1 2