’لابنگ پر خرچ پیسہ ضائع‘: ٹرمپ کے پاکستان کو شکریہ پر پی ٹی آئی مشکل میں

سوشل میڈیا توپوں کا رخ عمران خان کی جماعت کی طرف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد کی گرفتاری میں تعاون کرنے پر پاکستان کی حکومت کے مشکور ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہے، جن میں مختلف نے آراء دیکھنے کو ملیں۔ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے خطاب کے دوران 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کو ”تباہ کن اور نااہلانہ فیصلہ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران کابل ایئرپورٹ پر خودکش دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت امریکی تاریخ کا ”سب سے شرمناک لمحہ“ تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا، ’میں فخر کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ میری انتظامیہ نے اس بھیانک حملے کے مرکزی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے، اور وہ اس وقت امریکا آ رہا ہے تاکہ امریکی انصاف کی تیز دھار تلوار کا سامنا کرے۔‘ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ”درندے“ کی گرفتاری میں امریکا کی مدد کی۔ ان کے اس اعلان پر ایوان میں زبردست تالیاں بجائی گئیں۔ ایک طرف امریکی ایوان میں تالیاں بجیں تو دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا۔ اس دوران ٹرمپ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا، خصوصاً پی ٹی آئی مخالف پاکستانیوں نے اسے شئیر کیا۔ انہی میں سے ایک بھارتی ’ایکس‘ صارف نے تواجہ دلاتے ہوئے لکھا کہ ’ٹرمپ نے دہشت گردی کے ایک مشتبہ ملزم کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ امریکی کاروں پر محصولات کے حوالے سے بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔‘ فواد رحمان نامی ’ایکس‘ صارف نے لکھا کہ ’صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے مشترکہ خطاب میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پی ٹی آئی امریکہ اور عمران خان کے لیے تباہ کن خبر — رہائی کے لیے جمع کیے گئے لاکھوں ڈالر ضائع ہو گئے۔ ٹرمپ کے الفاظ پاکستان کی حکومت کے حوالے سے امریکی مؤقف میں تبدیلی کا اشارہ دیتے ہیں، جو ان کے مقصد کے لیے بڑا دھچکا ہے۔‘ اسی طرح حفصہ ملک نے لکھا کہ ’پاکستان اور امریکہ تمام دہشت گردوں کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ زمین پر تمہارے لیے کوئی جائے پناہ نہیں۔‘ انہوں نے پی ٹی آئی کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’تمہارا لابنگ پر خرچ کیا گیا پیسہ ضائع گیا۔ ریاستیں ریاستوں سے معاملات کرتی ہیں—کوئی فرد یا شخص خود ریاست نہیں ہوتا۔‘ ”ای این ٹی ای آئی“ کے نام سے سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’میری تعزیت تمام پی ٹی آئی کے اوورسیز مسخروں سے ہے‘۔ مذکورہ صارف نے شہباز گل، زلفی بخاری، عادل راجہ، جبران الیاس، وجاہت خان، قاسم خان سوری، اظہر مشوانی اور دیگر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم لوگوں نے سوچا تھا کہ سوشل میڈیا پر مسخرہ پن کچھ حاصل کروا دے گا؟ لو، تمہارے ”ابو“ خود ”حکومتِ پاکستان“ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں!‘

Views= (280)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین