مہا کمبھ میلے سے مشہور مونا لیزا کا نیا روپ دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں
Feb 16 2025 | ویب ڈیسک
بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی 16 سالہ مونا لیزا بھونسلے نامی لڑکی کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔
مہاکمبھ میلے کی سینسیشن مونالیزا بھوسلے کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔
مونا لیزا نے کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔
مونا لیزا نے 14 فروری کو زندگی میں پہلی بار جہاز سفر کیا اور کیرالا پہنچیں، جہاں انہوں نے ایک دکان کا افتتاح کیا، جس کی میزبانی تاجر بوبی چمنور نے کی، جنہوں نے اس کی آمد کا اعلان پہلے ایک وائرل انسٹاگرام ویڈیو میں کیا تھا۔
مونالیزا نے اپنے اس تجربے کو ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کیا، جس میں وہ ہوائی جہاز میں بیٹھی ہوئی نظر آرہی تھیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’پہلی بار فلائٹ میں بیٹھی ہوں۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کوزیکوڈ میں ہونے والے اس ایونٹ کے دوران، مونالیزا نے اسٹیج پر ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔
انہوں نے ناظرین کو ’’نمستے‘‘ کہہ کر مخاطب کیا، اور اپنے نئے میک اوور کے ساتھ شاندار نظر آئیں۔
مونا لیزا نے اس ایونٹ کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے ہوئے کیرالا کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ مونالیزا مہاکمبھ کے میلے میں وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ہیں، اور اب فلمی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔
انہیں فلم ’’دی ڈائری آف منی پور‘‘ میں مرکزی کردار کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ فلم سانو مشرا کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے، جو ’’دی ڈائری آف ویسٹ بنگال‘‘ کےلیے مشہور ہیں۔
مونالیزا اس فلم میں راجکمار راؤ کے بھائی امیت راؤ کے مقابل مرکزی کردار ادا کریں گی، جو اپنی اداکاری کی شروعات کررہے ہیں۔
Views= (221)
Join on Whatsapp 1 2