میرا اور چاہت فتح علی خان کی “ بدو بدی“ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی مزاحیہ گلوکاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان اور پاکستانی اداکارہ میرا کی ایک دلچسپ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور شائقین اس سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
چاہت فتح علی خان، جو ایک پاکستانی سوشل میڈیا سنسیش ہیں، نے 2024 میں اپنے وائرل گانے ”بدو بڑی“ کے ریمیک کے ذریعے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھوا۔
اس گانے نے صرف ایک ہفتے میں 27 ملین ویوز حاصل کیے، مگر یوٹیوب نے کاپی رائٹ مسائل کی وجہ سے ویڈیو کو ہٹا دیا۔ اس کے باوجود، گانے کی مقبولیت نے چاہت فتح علی خان کو ایک عالمی ستارے میں تبدیل کر دیا۔ چاہت کو خاص طور پر ان کے وائرل گانے اور شادیوں و تقریبات میں پرفارمنس کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔
حال ہی میں، چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستانی اداکارہ میرا جی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دونوں خوش اور پُرجوش نظر آ رہے ہیں، اور اداکارہ میرا، چاہت کے ساتھ مل کر ”بدو بڑی“ گانے کی دل لگی پرفارمنس دے رہی ہیں۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، اور کچھ نے تو دونوں کو شادی کا مشورہ بھی دے دیا۔
چاہت فتح علی خان کی گلوکاری اور مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں، اور ان کی ویڈیوز ہمیشہ اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی ہیں۔ اس ویڈیو پر شائقین نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں۔
چاہت نے گلوکاری کی تعلیم دینے کے لیے ایک میوزک اکیڈمی کھولنے کا بھی اعلان بھی کیا ہے، جس سے ان کے مداحوں کو اپنی گلوکاری کی مہارتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔
ان کی کامیاب ویڈیوز اور بڑھتی ہوئی شہرت نے انہیں ایک عالمی مشہور شخصیت بنا دیا ہے، اور ان کی محنت اور تفریحی انداز نے انہیں سوشل میڈیا پر ایک انوکھا مقام دلایا ہے۔

Views= (570)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین