نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کا دعویٰ، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جس نے سب ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو بنجی جمپنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں خاتون کے چیخ و پکار کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ نامور بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کی ویڈیو ہے، جس میں وہ بنجی جمپنگ کے دوران موت کا شکار ہوگئیں۔
تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے اس افواہ کی تردید کی گئی وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جھوٹی افواہ پھیلانے والے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی عورت نورا فتیحی نہیں، بلکہ اداکارہ بالکل محفوظ اور سلامت ہیں۔ وائرل ویڈیو کے بارے میں مزید وضاحت دی گئی کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی عورت کو کیبلز کے ساتھ محفوظ طریقے سے باندھا گیا تھا اور انہوں نے حفاظتی سامان پہنا ہوا تھا۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک نے لکھا کہ کیا نورا کو پتہ ہے کہ وہ ہلاک ہو گئی ہیں۔ تو کسی نے ویڈیو پوسٹ کرنے والے پیج کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ آپ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ نورا فتحی آج 6 فروری 2025 کو 33 برس کی ہوچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ کینیڈا میں پیدا ہوئیں مگر ان کا آبائی خاندان مراکش سے ہے۔

Views= (502)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین