رائے ونڈ: پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا

رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں کے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کرنے کے واقعہ کا انکشاف ہوا ہے، تشدد کرنے والا ایک اہلکار پکڑا گیا، دوسرا فرار ہوگیا۔
رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں نے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہلکاروں نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔
اے ایس پی سردار عثمان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کرلیا، ملوث پولیس اہلکارابوبکر کوگرفتارکر لیا، جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش جاری ہے۔
سنگین واقعہ کی فوری اطلاع اعلیٰ افسران کو نہ دینے پر چوکی انچارج کو بھی معطل کر دیا گیا، واقعہ کی تمام کارروائی کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز خود کر رہے ہیں۔

Views= (169)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین