کون سے پھل کھا کر موٹاپے پر قابو پایا جاسکتا ہے؟
Jan 27 2025 | ویب ڈیسک
زیادہ تر افراد موٹاپے یا بڑھے ہوئے وزن سے نجات کی کوشش کرتے ہیں، اس مقصد کے لیے عموماً کھانے کی عادات میں تبدیلی اور ورزش وغیرہ سے کام لیا جاتا ہے لیکن وزن کم کرنے میں کچھ پھلوں کا استعمال بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔**
اگر پھلوں کو پروٹین (یعنی دہی یا مونگ پھلی) کے ساتھ لیا جائے تو جسم میں شوگر کی سطح مستحکم رہتی ہے۔
اس کے علاوہ زیادہ پانی والے پھل جیسا کہ تربوز اور سنگترے جسم میں پانی کی مقدار کو بہتر رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
سیب
سیب فائبر بالخصوص پیکٹین سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں، سیب کچا کھانا، سلاد میں شامل کرنا یا دارچینی کے ساتھ پکا کر استعمال کرنا وزن کم کرنے میں اہم ہو سکتا ہے۔
بیریاں
بیریوں میں کیلوریز کم، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ نظام انہضام کو بہتر اور سوزش کو کم کر سکتے ہیں۔ بیریاں دہی، دلیے میں شامل کریں یا اسی طرح کھائیں۔
چکوترا
چکوترا انسولین کی سطح کو کم کرنے میں مددگار شمار ہوتا ہے، انسولین کی سطح میں کمی وزن گھٹانے میں کردار ادا کرتی ہے۔ چکوترے میں پانی اور فائبر زیادہ ہوتا ہے۔ کھانے سے پہلے آدھا چکوترا کھائیں یا سلاد میں شامل کریں۔
سنگترہ
سنگترے میں فائبر اور وٹامن سی کی مقدار زیادہ جبکہ کیلوریز کم ہوتی ہیں، سنگترے کو سلاد میں شامل کرنے یا جوس کی بجائے پورا کھائیں۔
ناشپاتی
ناشپاتی میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، بالخصوص اس کے چھلکے میں، یہ ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے کچا کھائیں، سلاد میں شامل کریں یا دار چینی جیسے مسالوں کے ساتھ بیک کر لیں۔
کیوی
کیوی وٹامن سی، ای اور فائبر سے بھرپور ہے۔ اس میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اور نیچرل انزائمز کی وجہ سے یہ ہاضمے میں مدد کر سکتی ہے، کیوی کا پھل چھلکے سمیت کھائیں، اسے دیگر کھانوں کی ٹاپنگ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تربوز
تربوز میں کیلوریز کم اور پانی زیادہ ہوتا ہے جو آپ کو ہائیڈریٹڈ اور بھرپور رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ تربوز سنیک کے طور پر کھائیں، سلاد میں شامل کریں یا سموتھیز (ملک شیک وغیرہ) میں ملا دیں۔
پپیتا
پپیتے میں کیلوریز کم ہوتی ہیں۔ اس میں پاپین نامی ہاضمے کے لیے مفید ایک انزائم سمیت فائبر بھی زیادہ ہوتا ہے۔ تازہ کھائیں، پھلوں کے سلاد میں شامل کریں، یا سموتھیز(ملک شیک وغیرہ) میں ملا کر استعمال کریں۔
انناس
انناس میں کیلوریز کم اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں ایک انزائم برومیلین ہوتا ہے جو سوزش کم اور ہاضمے میں مدد کرتا ہے، تازہ انناس کھائیں، سلاد میں شامل کریں یا سموتھیز میں ملا کر استعمال کر لیں۔
چیری
چیری میں کیلوریز کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے، اس کی قدرتی مٹھاس چینی کی خواہش کو پورا کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ تازہ چیری کھائیں، دہی میں شامل کریں یا میٹھے اور سلاد میں شامل کر لیں۔
Views= (286)
Join on Whatsapp 1 2