190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دیا گیا سوالنامہ سامنے آگیا

کیس کی سماعت آج 11 نومبر ہوگی

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گواہوں پر جرح مکمل ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اپنی صفائی میں کوئی گواہ پیش کرنے یا ریفرنس میں اب تک ریکارڈ کی گئی شہادتوں کے بارے میں کچھ کہنے، کوئی دستاویز یا ثبوت پیش کرنے کیلئے 79 سوالات پر مشتمل سوال نامہ دے دیا گیا۔
14 صفحات پر مشتمل سوال نامہ سامنے آگیا جس میں بانی پی ٹی آئی سے فرحت شہزادی، شہزاد اکبر، ذلفی بخاری سمیت القادر یونیورسٹی کی اراضی اور برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی رقوم کی منتقلی سے متعلق مختلف سوالات پوچھے گئے ہیں۔
عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو فراہم کیے گئے 14 صفحات پر مشتمل سوال نامے میں پوچھا گیا ہے کیا آپ نے عدالت میں اپنے خلاف استغاثہ کے ثبوت کو سنا اور سمجھا ہے؟
کیا بطور وزیراعظم شریک ملزم سے458 کنال زمین غیرقانونی مالی فائدے کےلیے حاصل کی؟
آپ نے مالی فائدے کے بدلے شریک ملزمان کو فائدہ دیا؟
شہزاد اکبر اور آپ کی ملی بھگت سے 2 دسمبر 2019 کو ایک نوٹ کابینہ میں پیش کیا گیا، نوٹ میں غلط بیانی کی گئی کہ برطانیہ میں منجمد فنڈز ریاست پاکستان کو سرنڈر کیے جائیں گے؟
سوال نامے میں پوچھا گیا ہے کہ غلط بیانی کی گئی سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ ریاست پاکستان کے فائدے کےلیے چلایا جارہا ہے؟
آپ نے نوٹ کو بغیر پیشگی سرکولیشن کے اضافی ایجنڈے کے طور پر پیش کرنے کا کہا؟
بطور وزیراعظم آپ نے بے ایمانی سے رولز آف بزنس 1973 کی خلاف ورزی کی؟
مرزا شہزاد اکبر پہلے ہی خفیہ دستاویز دستخط کرکے 6 نومبر 2019 کوبرطانیہ کی این سی اے کو جمع کراچکے تھے؟
دستاویز شریک ملزم ضیاء المصطفیٰ نسیم کی جانب سے بطور گواہ دستخط کی گئی تھی؟
فنڈز 3 دسمبر 2019 کی میٹنگ سے پہلےشریک ملزم کی ادا کی گئی زمین کی قیمت کےطور پرٹرانسفرہوچکے تھے؟
مذکورہ نوٹ کو تین دسمبر 2019 کے کابینہ اجلاس میں ان کیمرا بریفنگ میں پیش کیا گیا؟
نوٹ کے پیراگراف10 کی منظوری اور بغیر بحث کےدستاویز کوسیل کرنے پر اصرار کیا گیا؟
جب کہ آپ کے دباؤ پر اس اضافی ایجنڈے کو بغیر غور و فکر منظور کیا گیا؟
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کیلئے سوالنامہ دے دیا گیا
سوال نامے کے مطابق شریک ملزمان کوغیرقانونی فائدے کے بدلے آپ نے القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کیلئے 485کنال زمین حاصل کی؟
فرحت شہزادی نےبشریٰ بی بی کی فرنٹ پرسن کےطور پرموہڑہ نور میں 240کنال اراضی حاصل کی؟
190 ملین پاؤنڈ کی برطانیہ سے پاکستان منتقلی پراسٹیٹ بینک سےمشاورت نہیں کی گئی؟
دفترخارجہ اور پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی؟
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کو 285 ملین روپے کیش عطیہ کیا گیا؟ بڈنگ، فرنیچر اور زمین کیلئے 450 ملین روپے کی ڈونیشن دی گئی؟
سوال نامے میں پوچھا گیا ہے کہ گواہ پرویزخٹک کے مطابق کابینہ ارکان نے معاہدے کے مندرجات سے متعلق اعتراضات اٹھائے؟
پرویزخٹک کے مطابق شہزاداکبر نے کابینہ کو بتایا کہ معاہدہ خفیہ تھا جس پر کابینہ اراکین خاموش ہو گئے؟
آپ کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ایجنڈے کی منظوری دی؟
گواہ زبیدہ جلال کےمطابق 3دسمبر 2019 کےکابینہ اجلاس میں ایڈیشنل ایجنڈا آئٹم سےمتعلق قواعدپرعمل نہیں کیاگیا؟
سوال نامے کے مطابق زبیدہ جلال کےمطابق شہزاداکبرنے کابینہ اجلاس کوبتایا معاملہ کانفیڈینشل ہے،بحث کی ضرورت نہیں؟
زبیدہ جلال کےمطابق کابینہ ممبران ایشو پربحث کرناچاہتے تھے شہزاد اکبر نے بحث کیے بغیر منظوری پر زور دیا؟
آپ نے بھی ایجنڈے کی منظوری کیلئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کیا؟ گواہ اعظم خان کےمطابق شہزاداکبر کانفیڈینشل ڈیڈ آئندہ اجلاس میں پیش کرنےسے متعلق آپ کی منظوری لینے آئے تھے؟
شہزاداکبر نے اعظم خان کو بتایا کہ آپ نے اجازت دی تھی کہ ڈیڈ کابینہ کے سامنے پیش نہ کی جائے؟
سوال نامے میں مزید پوچھا گیا ہے کہ تفتیشی آفیسر کےشواہد کے مطابق موہڑہ نورمیں 240کنال اراضی شریک ملزمہ فرحت شہزادی کے نام ٹرانسفر ہوئی؟
اراضی کی قیمت کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی بھی ثبوت ریکارڈ پر موجود نہیں؟ شواہد ہیں فرحت شہزادی آپ اور بشریٰ بی بی کی فرنٹ پرسن کے طور پر کام کرتی رہی ہیں؟
سپریم کورٹ نےحکم دیا کہ برطانیہ سے موصول فنڈزحکومت پاکستان کو ٹرانسفرکر دیےجائیں؟
کیا آپ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں؟
کیا آپ حلف پر بطور گواہ پیش ہونا چاہیں گے؟
کیس کی سماعت آج 11 نومبر ہوگی۔

Views= (386)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین