میرپور خاص میں اجتماعی زیادتی کے بعد 13 سالہ لڑکی کی ہلاکت، دلخراش انکشافات

میرپور خاص میں 13 سالہ لڑکی کی اجتماعی زیادتی کے بعد ہلاکت کی تحقیقات میں دلخراش انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے اس کیس میں ماں سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی ماں نے پیسوں کے عوض اپنی بیٹی کو ملزمان کے حوالے کیا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کا اعتراف بھی کر لیا ہے، جو کہ اس کیس کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے جس میں گرفتار ملزمان کے ریکارڈ چیک کیے جارہے ہیں۔

Views= (344)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین