پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ، نئی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟

پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ پیشگوئی کی جارہی ہے کہ 16 اکتوبر 2024 سے ڈیزل کے لیے 10.25 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل فی الحال 15 اکتوبر کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو جمع کرانے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کر رہا ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں 3.95 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
اوگرا قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ لے گا اور حتمی منظوری کے لیے ورکنگ پیپر حکومت کو بھیجے گا۔ وزیراعظم کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت خزانہ نظرثانی شدہ قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔
اوگرا کی جانب سے تیل کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کے منافع کو بڑھانے کے لیے تجویز کردہ قیمتوں میں متوقع اضافے کا تخمینہ 2.75 روپے فی لیٹر اضافہ ہے۔
اس اعتبار سے پیٹرول 247.03 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 250.98 روپے فی لیٹر، ڈیزل 246.29 روپے سے 256.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 154.90 روپے سے بڑھ کر 162.75 روپے فی لیٹر اور ایل ڈی او 140.90 روپے سے 149.23 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔
توقع ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں آنے والے اضافے کا پاکستانی صارفین کے لیے زندگی کی مجموعی لاگت پر نمایاں اثر پڑے گا، کیونکہ یہ ممکنہ طور پر نقل و حمل کے اخراجات اور مختلف اشیا اور خدمات کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔

Views= (423)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین