قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع کا اعلان

وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی، وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ، اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ، ڈیفنس سیونگ اسکیموں کا شرح منافع کم کر دیا گیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے سے کم منافع ملے گا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا سالانہ منافع بھی کم کردیا گیا، سروا اسکیموں کے شرح منافع میں بھی کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 15.36 فیصد سے کم ہوکر 14.16 مقرر کیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا سالانہ منافع بھی کم کرکے 14.16 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 14.52 سے 12.72 فیصد کردی گئی ہے۔

Views= (435)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین