حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا اعلان

پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیلی فنڈنگ ملی ہے

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہے ہیں، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو بن مانگے ریلیف دیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حملے، سائفر کے معاملے اور امریکا میں قرار داد سمیت ایسے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ’حکومت تمام ثبوتوں کی بنیاد پر تحریکِ انصاف پر پابندی لگائے گی۔ ’ علاوہ ازیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے طالبان کو پاکستان کے علاقوں میں لا کر بسایا اور ملک کے خلاف سازش کی۔
پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیلی فنڈنگ ملی ہے
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کی گئی، جس میں بھارت اور اسرائیلی فنڈنگ بھی شامل ہے۔ انہوں نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں پر الزام عائد کیا کہ انھوں بنے ملک دشمن قوتوں کو تقویت ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اس معاملات میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور پاسپورٹ ضبط کرنے سمیت سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
نظرثانی کا فیصلہ حکومت اوراس کے اتحادیوں کا ہے
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان، رہنما پی ٹی آئی قاسم سوری کے خلاف ریفرنس بھیجنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ نظرثانی کا فیصلہ حکومت اوراس کے اتحادیوں کا ہے، فیصلہ حکومتی اتحادی جماعتوں سےمشاورت کے بعد کیا گیا ہے، وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانےکا کیس کرے گی۔
سائفرکا ڈرامہ، 9مئی حملہ کریں کوئی پوچھنے والا نہیں
انہوں نے کہا کہ حکومت کامطالبہ ہے پاکستان تحریک انصاف پرپابندی لگائی جائے، ملک میں ہیجانی کیفیت پیداکرنےکی کوشش کی جارہی ہے، قوم کے سامنے7 خون معاف کے نام سے ٹریلرچلایا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاہ کوسفید کریں،سائفرکا ڈرامہ، 9مئی حملہ کریں کوئی پوچھنے والا نہیں، کوئی بھی کیس ہو،ایک تاثر ہے انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا، ہمارے لیڈرنےسکھایا مخالف کریں سےگرجائیں توتیمارداری کرو۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ جیلوں میں تھے شہبازشریف نےکہا میثاق معیشت کو تیارہیں، بدترین انتقامی کارروائی کانشانہ بنایاگیا پھربھی ملک کیلئےکھڑے تھے۔

Views= (267)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین