پیٹرول کے بعد ایک اور جھٹکا، مہنگی بجلی کا نوٹیفکیشن جاری
Apr 2 2024 | ویب ڈیسک
پیٹرول کے بعد شہریوں کے بجلی بھی مہنگی کر دی گئی۔ کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہو گئی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن کیا ہے۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی۔ صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اضافے سے صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کا نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر ایک ہی دن میں دو بار بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دی تھی جس کے مطابق صارفین کو فروری کے بلوں پر مزید پانچ روپے فی یونٹ کی ادائیگی کرنی تھی۔
علاوہ ازیں مالی سال 2023-24 کی دوسری سہہ ماہی یعنی اکتوبر، نومبر دسمبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی تھی جس کے مطابق اپریل، مئی اور جون 2024 کے ماہ کے بلوں میں اضافہ وصول کیا جانا تھا۔ جس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا گیا ہے۔
Views= (391)
Join on Whatsapp 1 2