ن لیگ کی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 5 سالہ منصوبہ پیش کردیا، ’بلا سود قرض کا اعلان‘

شہباز شریف کی اسپیڈ کو آگے لیکر چلیں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5 سالہ منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سود کے بغیر قرضے فراہم کریں گے، فری صحت کی سہولتوں پر کام کریں گے۔ پنجاب میں خدمت کی بنیاد نواز شریف نے رکھی۔
لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کے عوام نے ن لیگ کو واضح مینڈیٹ دیا، پارلیمانی ممبران کو کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں، پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ بہت بڑی تعداد نوجوان ایم پی ایز کی اسمبلی میں آئی ، الیکشن کے نتائج کے بعد ایک دن بھی آرام نہیں کیا، پنجاب میں ہم خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ خاتون ہونے کا اعزاز بہت بڑا ہے، شہباز شریف نے ترقی کی اسپیڈ کو برقرار رکھا، ہم اسے آگے لیکر چلیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے 16-2015 میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا تھا، ہیلتھ کارڈ کو گزشتہ دورمیں پیسہ کمانےکا ذریعہ بنا دیا گیا تھا، پنجاب کے دیہی علاقوں کیلئے بھی جامع پروگرام لارہے ہیں۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ تمام حلقوں میں ایسے کام کریں گے تاکہ 5 سال بعد کوئی خامی نہ رہے، محفوظ پنجاب کے پروجیکٹ پر کام کریں گے، سیف سٹی پروجیکٹ کو پنجاب کے تمام شہروں تک لے جائیں گے۔
دوسری طرف حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔
حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ان میں کینسر کی ادویات، ویکسینز اور اینٹی بائیوٹک ادویات شامل ہیں۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی جبکہ حکومت نے لسٹ میں شامل 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
حکام کے مطابق لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود بڑھائیں گی۔
حکام کے مطابق حکومت نے گزشتہ روزادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کر کے فارماسوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی، حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی ۔

Views= (1268)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین