ثنا جاوید کی موجودگی میں ثانیہ مرزا کے نعرے، اداکارہ غصے میں سٹیڈیم سے روانہ

نعرے لگانے والے تماشائیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی بیوی ثنا جاوید کو سٹیڈیم میں دیکھ کر ثانیہ مرزا کے نعرے لگانے والے تماشائیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ملتان میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں بننے والا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اس وقت سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
اس میچ میں شعیب ملک نے کراچی کنگز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی سکور کی تھی۔
ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ بیوی ہیں جن سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی۔
سوشل میڈیا صارف تنویر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’یہ بہت بُری حرکت ہے، ہم اس طرح کی چیزیں کر کے دنیا کو کیا دکھانا چاہتے ہیں۔‘
ایکس (ٹوئٹر) یوزر میرب نے لکھا کہ ’کسی کی زندگی کو تباہ و برباد کرنے کے بعد اس طرح بے عزتی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔‘
یاد رہے ثنا جاوید عمیر جسوال اور شعیب ملک ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد رواں برس 19 جنوری کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر ایک چھوٹی سی نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Views= (363)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین