خاور مانیکا کے بیٹوں سے متعلق جاوید چوہدری کا بیان، ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

صحافی، کالم نگار اور یوٹیوبر جاوید چوہدری کی خاور مانیکا کے بیٹوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ جاوید چوہدری نے ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہو رہی تھی اس میں جاوید چوہدری کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ فوج نے خاور مانیکا کے دونوں بیٹوں کو ننگا کر کے مارا اور ماں کے خلاف بیانات دینے پر مجبور کیا۔
ویڈیو میں جاوید چوہدری کہتے ہیں کہ خاور مانیکا اور نوکر لطیف کے بیان تو کچھ بھی نہیں تھے، بچوں کے بیانات سن کر آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔
تاہم، اب اس ویڈیو کو ایڈیٹڈ (ترمیم شدہ) قرار دیا جارہا ہے۔
”ایکسپوز پروپیگنڈا“ نامی ”ایکس“ اکاؤنٹ نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور اس کے ساتھ ہی اصل ویڈیو بھی جاری کی جس میں جاوید چوہدری کچھ اور کہتے نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے جاوید چوہدری کی مذکورہ ویڈیو کو مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ قرار دیا۔
اسی حوالے سے جاوید چوہدری نے بھی نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویڈیو جعلی ہے اور اسے اے آئی کی ذریعے تیار کیا گیا۔
اصل ویڈیو میں جاوید چوہدری نے اپنے یوٹیوب چینل پر خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر سے دو بیٹے ان کے خلاف گواہی دینے کے لیے تیار ہیں کہ عمران خان نے کیسے ان کا گھر اجاڑا اور ان کی والدہ کو ٹریپ کیا اور کیسے انہیں لے کر چلے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا عمران خان کو بھی پتہ ہے اور وہ جیل میں بیٹھ کر کہ رہے ہیں کہ ان لوگوں نے بشریٰ بی بی کے بیٹوں کو بھی تیار کیا ہے۔

Views= (811)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین