گلیشیئر پگھلنے سے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کا روزگار خطرے میں ہے: ایشین ڈیولپمنٹ بینک
Dec 4 2023 | ویب ڈیسک
ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے خبردار کردیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے ایک ارب 60 کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کا تحفظ خطرے میں آ گیا ہے۔
اے ڈی بی کی منیجنگ ڈائریکٹرجنرل ووچونگ امز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوکش اورہمالیہ ریجن میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے اقدامات سے بھوٹان اور نیپال نئی اطلاعات تک رسائی حاصل کرسکیں گے، اس آگاہی سے یہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مؤثر سرمایہ کاری کرسکیں گے۔
Views= (532)
Join on Whatsapp 1 2