واٹس ایپ اسٹیٹس اب فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا جا سکے گا

پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے اسٹیٹس اب جلد دیگر سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کیے جاسکیں گے۔
ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ایسا فیچر متعارف کرانے والا ہے کہ اب یہاں لگائے گئے اسٹیٹس صارفین اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کر سکیں گے۔
واٹس ایپ صارفین کو اپنے اسٹیٹس دوسرے پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کی اجازت دینے کے لیےآپشنل شیئرنگ کا طریقہ کار متعارف کروانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

Views= (637)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین