قاسم، سلیمان اور ٹیریان لندن میں ایک ساتھ، پروپیگنڈا کیلئے استعمال کی گئی ویڈیو دوبارہ وائرل
Nov 19 2023 |
ویڈیو عمران خان پر تنقید کیلئے وائرل کی گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جیل میں ان سے ملاقات کیلئے یا تو ان کی قانونی ٹیم آتی ہے یا نیب کی ٹیم، جو ان سے تفتیش کر رہی ہے۔ فیملی کے نام پر متعدد بار ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کی بہنیں بھی جیل میں ان سے ملاقات کرچکی ہیں۔
لیکن صرف بشریٰ بی بی اور بہنیں ہی ان کی فیملی نہیں، عمران خان کے دو عدد بیٹے سلیمان اور قاسم بھی ہیں، ان کی ایک مبینہ بیٹی بھی ہے جس کا معاملہ متنازع ہے کیونکہ عمران خان انہیں اپنی بیٹی بتانے سے ہمیشہ ہی کتراتے آئے ہیں۔
اس کے باوجود ٹیریان اکثر سلیمان، قاسم اور ان کی والدہ جمائمہ کے ساتھ ہی نظر آتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹیریان کو سلیمان اور قاسم کے ہمران لندن کی سڑکوں پر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف نے لکھا، ’عمران خان کے بیٹے قاسم، سلمان اور بیٹی ٹیریان وائٹ خان لندن میں۔ کافی بڑے ہو گئے ماشاءاللہ‘۔
لیکن یہ ویڈیو حالیہ نہیں ہے، بلکہ اسے مارچ 2023 کی ہے، اور اس وقت یہ ویڈیو عمران خان پر تنقید کیلئے وائرل کی گئی تھی۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو تقریباً ایک ہی کیپشن کے ساتھ اپلوڈ کیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ ’قاسم، ٹیریان اور سلمان لندن میں مزے کررہے ہیں، اور عمران نیازی نے دوسروں کے بچوں کو ریاست کے سامنے کھڑا کردیا‘۔
ان تمام اکاؤنٹس کو غور سے جانچا گیا تو پایا کہ یہ سبھی اکاؤنٹس ن لیگ کے سپورٹرز کے ہیں۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے آن لائن بات کرانے کی خصوصی اجازت دے دی تھی۔ لیکن اس درخواست میں ٹیریان سے بات کرانے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔
Views= (651)
Join on Whatsapp 1 2