بندر نے خاتون سے چھینا گیا موبائل فون کیسے واپس کیا؟ دلچسپ ویڈیو

سوشل میڈیا پر آئے روز دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو آپ کو بھی ہنسنے کے ساتھ سوچنے پر مجبور کر دے گی۔
رشوت انسانی معاشرے میں ناسور کی طرح سرایت کر چکی ہے لیکن اب تو لگتا ہے کہ جانور بھی اس لعنت کے عادی ہوتے جا رہے ہیں کم از کم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو تو یہی بتاتی ہے۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر انڈونیشیا کے صوبے بالی سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس میں ایک رشوت خور بندر دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون سیاح کسی تفریحی مقام پر آتی ہیں جہاں موجود بندر ان سے موبائل فون چھین لیتا ہے اور متعدد کوششوں کے باوجود وہ فون خاتون کو واپس نہیں کرتا۔
اس موقع پر خاتون بندر سے اپنا موبائل فون لینے کے لیے اسے بطور رشوت کھانے کی چیزیں دینا شروع کرتی ہیں۔
پہلے خاتون بندر کو پھل کا ایک ٹکڑا پیش کرتی ہیں جو وہ فوراً جھپٹ لیتا ہے تاہم فون واپس نہیں کرتا جس کے بعد متاثرہ خاتون پھر اپنے پرس کو کھنگالتی ہیں اور اس میں موجود دوسرا پھل بھی اس کو دے دیتی ہیں جس کے بعد وہ رشوت خور بندر انہیں موبائل فون واپس کرکے اپنی راہ لیتا ہے۔
اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ اور لائیک کر چکے ہیں جب کہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔ کئی صارفین کو یہ ویڈیو دیکھ کر اپنے ساتھ بندروں کے ہونے والے واقعات بھی یاد آئے جس کو انہوں نے کمنٹس سیکشن میں تحریر کیا ہے۔

Views= (568)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین