پیٹرول مزید مہنگا، دھیرے دھیرے پرائس کو بڑھانا ہے حد سے گزر جانا ہے

پاکستان کی نگراں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی تبصرے شروع ہو گئے۔
صارفین نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم پر تنقید کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بھی یاد کرتے ہوئے نظر آئے۔
منگل اور بدھ کی درمیانی رات وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کا کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی علی اعوان نے ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’پی ڈیم ایم حکومت چلی گئی لیکن عوام کی زندگیاں اجیرن کرنے کی میراث چھوڑ گئی۔۔۔۔ پاکستانی عوام دیوالیہ ہو چکی ہے اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔‘
ٹوئٹر صارف عبداللہ قمر نے کہا ’یہ ہے نئے وزیراعظم کا پہلا تحفہ، پیٹرول کی نئی قیمت 290 فی لیٹر۔‘

شاہزیب ملک نے بالی وڈ فلم کا ایک میم شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’دھیرے دھیرے پرائس کو بڑھانا ہے حد سے گزر جا نا ہے۔‘

صارف بابر خان نے پیٹرول بھروانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’فل کر دو بھائی! یہ الفاظ اب صرف گاڑی کے ٹائروں کی ہوا بھرنے کے لیے ہی استعمال ہو سکتے ہیں۔‘
ٹوئٹر صارف انس اصغر نے پیٹرول پمپ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یاد آ رہی ہے اپنے کپتان کی۔‘ جبکہ اسی ویڈیو میں ایک موٹر سائیکل سوار پیٹرول پمپ پر پیٹرول بھروانے آتا ہے اور روتے ہوئے کہہ رہا ہے،
’اوئے عمران خان پیٹرول مزید مہنگا ہو گیا اے تو کتھے رہ گیا ایں۔‘

Views= (671)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین