استری کرتے ہوئے کپڑاجل جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

اکثراوقات بجلی کے وولٹیج میں فرق یا جلد بازی کی وجہ سے استری کرتے وقت کپڑے جل جاتے ہیں یا پھ دھیان بھٹک جانے کی وجہ سے بھی کپڑا جل جاتا ہے۔ بدنما داغوں کی وجہ سے ایسے کپڑے بعض اوقات قابل استعمال نہیں رہتے لیکن کچھ گھریلو ٹوٹکے اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں
سفید سِرکہ
جلے ہوئے کپڑے کے ٹکڑے کو 15 منٹ سفید سرکے میں بھگو کر قمیض کا دھبا اس سے صاف کریں۔ اکثر استری سے جلنے کے نشان اس ہیک سے غائب ہوجاتے ہیں۔
ہائڈروجن پرآکسائڈ
داغ والے کپڑے کو اس طرح رکھیں کہ داغ اوپر دکھائی دے اور اس کے اوپر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ سے بھیگا کپڑا رکھیں اور اس کے اوپر ایک خشک کپڑے کا ٹکڑا رکھیں۔ اب گرم استری کو خشک کپڑے پر پھیریں، اس سے سب سے نیچے موجود داغ والا کپڑا اپنے داغ کا نشان چھوڑنے لگے گا۔
لیموں
کپڑے چاہے کاٹن کےہوں یا ریشمی لیموں داغ دھبوں کو منٹوں میں ختم کردیتا ہے ۔ جس کپڑے پر دھبے ہیں اس کپڑے پر لیموں کا رس لگائیں اور ٹب میں گرم پانی بھر کے آدھے گھنٹے تک چھوڑ دیں۔
اس کے بعد دھو کر دھوپ میں سکھائیں، دھوپ میں سکھانے سے کپڑے کے معمولی داغ تھوڑے کم ہوجاتے ہیں۔
نیل فائلر
جی ہان آپ کو حیرت ہوگی مگر نیل فائلر ہیک سب سے کارآمد ہے خصوصا کاٹن کی قمیضوں پر لگے والے استری کے نشانات کو صاف کرنے کےلئے۔
فائلر کو داغ والے حصے پر مناسب انداز میں رگڑیں، بہت ممکن ہے داغ صاف ہوجائے گا۔ :
اگر استری کا داغ نہ جائے تو
اگر کپڑا جل چکا ہے تو داغ جوں کا توں ہے اس کپڑے پر کوئی ایمبرائیڈری پیچ یا بیل لگا کر جلا ہوا حصہ چھپایا جاسکتا ہے۔ یا پھر کپڑوں کی ڈیزائنگ میں تھوڑا بہت رد و بدل کرکے استعمال کے قابل بنایا جاسکتا ہے

Views= (469)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین