بالآخر مریم کی پینٹنگ 2 سال بعد بک ہی گئی، خریدار کون نکلا؟

رابی پیرزادہ نے پینٹنگ کی فروخت کیلئے اپیل کی تھی

سوشل میڈیا پر وائرل مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا پورٹریٹ کس نے خریدا؟ پتا چل گیا۔
مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز کا پورٹریٹ لاہور کے حلقہ این اے 135 سے لیگی رہنما عرفان خان اور فیصل اشرف نے خریدا ہے۔
مریم نوازکے پورٹریٹ کو ڈیڑھ لاکھ میں خریدا گیا ۔
عرفان خان نے مریم نواز کے پورٹریٹ کو خرید کرصدر لاہور سیف الملوک کھوکھر کو تحفہ کردیا ۔
یاد رہے کہ مریم نواز کا پورٹریٹ رابی پیرزادہ نے بنایا۔ پورٹریٹ سیل ہونے سے قبل 26 مارچ کو رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اسی تصویر سے متعلق لکھا تھا کہ 2 سال سے مریم نواز کی بنائی گئی پینٹنگ کسی نے نہیں لی تھی۔
بالآخر مریم نواز کے فالوور نے ان کی پینٹنگ خرید لی ہے۔
یاد رہےرابی پیرزادہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی پینٹنگ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اظہار شکوہ کیا تھا۔
ٹوئٹر پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہیں غریب گھرانوں کی مدد کرنے کیلئے پیسوں کی سخت ضرورت ہے، مریم نواز کی پینٹنگ اب بھی فروخت کے لئے دستیاب ہے۔
رابی نے مریم نواز کے پورٹریٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’ دو سال سے مریم نواز شریف صاحبہ کی پینٹنگ کسی نے نہیں لی، عمران خان صاحب کا اسکیچ جب بناتی ہوں فروخت ہوجاتا ہے’۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ مجھے ان پیسوں سے غریب گھرانوں کی مدد کرنی ہے،اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو رابطہ کرے’۔

Views= (728)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین