عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار بچوں کی تصاویر شیئر کردیں

قانون کی حکمرانی کا خون ہورہا ہے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے 12 سے 14 سال کے تین بچوں کو دہشت گرد قرار دیکر اٹھالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے بارہ، تیرہ اور چودہ سال کے تین بچوں کو اٹھا کر انہیں پی ٹی آئی کا دہشت گرد قرار دیا۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا یہی نہیں تینوں بچوں کو جووینائل قانون کے برخلاف عدالتی ریمانڈ پرجیل بھجوایا گیا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے گرفتار بچوں کی تصاویر اور نام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں میں بارہ سالہ اسد ، تیرہ سالہ عثمان اور چودہ سالہ ثاقب شامل ہیں۔
قانون کی حکمرانی کا خون ہورہا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سےالتماس ہے کہ معاملےمیں مداخلت کریں اور تینوں نوجوانوں کی رہائی کےاحکامات صادرکریں۔

اس سے قبل ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اس دوران 38 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ قانون سب کےلئے برابرہے کسی کو دوسرے پر فوقیت نہیں،قانونی کی برابری کی سطح پرعملداری کویقینی بنایاجائےگا۔

Views= (1111)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین