سیلینا گومیز کے گانے پر ڈانس ویڈیو بنانے والی ایرانی لڑکیاں گرفتار

سیلینا گومیز کے گانے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی 5 ایرانی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں 5 لڑکیوں کی بغیر حجاب سیلینا گومیز کے گانے پر ڈانس کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ایرانی حکام نے لڑکیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا اور 48 گھنٹے تک حراست میں رکھا۔
رپورٹ کے مطابق ان ایرانی لڑکیوں پر ڈانس کرنے پر معافی کی ویڈیو بنانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔
ڈانس کرنیوالے ایرانی لڑکیوں کیخلاف کارروائی ’’گائیڈنس پیٹرول‘‘ نامی پولیس فورس کی جانب سے کی گئی۔

Views= (1145)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین