اسلام آباد ٹول پلازہ پر خاتون ڈرائیور کی تلخ کلامی، پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچل دیا

اسلام آباد میں موٹروے ٹول پلازہ پر خاتون ڈرائیور کی جانب سے پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے کچلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار خاتون نے پولیس افسران سے تلخ کلامی کی اور ایک اہلکار کو گاڑی کے نیچے کچلتے ہوئے فرار ہو گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ واقعہ جنوری 2024 کو اسلام آباد ٹول پلازہ پر پیش آیا، جس کے بعد خاتون ڈرائیور کے خلاف ضلع راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں دفع 279، 186، 337G اور 427 کے تحت ایف آئی ار درج کروا دی گئی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
زخمی پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ خاتون موٹروے پر مقررہ حد رفتار سے تیز زگ زیگ انداز میں گاڑی چلا رہی تھیں، جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے پولیس سے تعاون کرنے سے انکار کیا اور تلخ کلامی شروع کر دی۔
پولیس اہلکار کے مطابق سفید رنگ کی ہنڈا سوک میں سوار خاتون سے کوائف طلب کیے گئے تو انہوں نے ٹول پلازہ کی حد عبور کرتے ہوئے ان پر گاڑی چڑھادی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

Views= (1155)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین