درختوں کو پنشن ملنے کی انوکھی اسکیم کا آغاز ہوگیا

درختوں کو بھی سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کی طرح پنشن دینے کی انوکھی اسکیم کا آغاز کر دیا گیا۔
بھارتی ریاست ہریانہ کی حکومتی انتظامیہ کی جانب سے ’پران وایو دیوتا پنشن‘ کے نام سے اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جس کی مدت پانچ سال ہوگی۔
اس اسکیم کا مقصد ایسے درختوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو انسانوں کیلیے ماحول کو خوشگوار بنانے میں معاون کردار ادا کرتے ہیں۔
اسکیم کے مطابق حکومت 75 سال یا اس سے زیادہ عمر کے درخت کے مالک کو سالانہ طور پر 2500 (بھارتی روپے) دے رہی ہے تاکہ وہ اس کا تحفظ کر سکے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریانہ میں اس طرح کے کُل 3810 درختوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے مالکان کو آن لائن سسٹم کے تحت رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے
یہ بھی واضح کیا گیا کہ مذکورہ اسکیم میں گرے ہوئے، کھوکھلے، مردہ، خشک اور بیمار درخت کو شامل نہیں ہیں۔ ساتھ ہی جنگل کی زمین پر موجود درخت بھی اس اسکیم کے تحت نہیں آتے۔
اس اسکیم کو بنانے کے لے ہریانہ کی حکومت نے ایسے درختوں کی نشاندہی کیلیے کمیٹی قائم کی جو اسکیم میں شامل ہونے کیلیے ہر پہلو سے جائزہ لیتی ہے۔
پران وایو دیوتا پنشن اسکیم میں شامل ہونے کے خواہش مند ضلع میں محکمہ جنگلات کے دفتر میں درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ اس کے بعد کمیٹی درخت کا جائزہ لینے کے بعد مالک کی پینشن کیلیے اہلیٹ کا فیصلہ کرے گی۔
مذکورہ اسکیم پانچ سال کیلیے بنائی گئی ہے تاہم اس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

Views= (572)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین