’چیئرمین پی ٹی آئی خود کو بند گلی میں لے گئے‘

عمران خان نے ان لوگوں پراعتماد کیا جن پر نہیں کرنا چاہئے تھا

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود کو بند گلی میں لے گئے ہیں اور انہیں پارٹی کی سربراہی بھی چھوڑنی پڑ گئی، عمران خان نے ان لوگوں پراعتماد کیا جن پر نہیں کرنا چاہئے تھا۔
آج نیوز کے پروگرام ’روبرو‘ میں بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بد نصیبی ہے کہ اپنے ہاتھ سے اپنی گھر کو آگ لگا دی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی خود کو بند گلی میں لے گئے ہیں اور انہیں پارٹی سربراہی چھوڑنی پڑگئی، جب کہ انتخابات پلیٹ پر رکھ کر نوازشریف کو دے دیئے گئے ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی تحریک انصاف ہے، اور تحریک انصاف ہی چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔ ان کی قیادت میں پوری پارٹی متحد تھی، لیکن اب بہت سارے دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے، عمران خان نے ان لوگوں پراعتماد کیا جن پر نہیں کرنا چاہئے تھا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی وہ سبق بھول گئے جو ہمیں سکھایا تھا، وہ کہتے تھے کہ اپنے فیصلے پر کھڑے رہو، تاریخی فیصلوں سے ملک تاریکی میں ڈوب رہا ہے، نوجوانوں کی سربراہی 80 سالہ شخص نہیں کرسکتا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی وہ سبق بھول گئے جو ہمیں سکھایا تھا، وہ کہتے تھے کہ اپنے فیصلے پر کھڑے رہو، تاریخی فیصلوں سے ملک تاریکی میں ڈوب رہا ہے، نوجوانوں کی سربراہی 80 سالہ شخص نہیں کرسکتا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کو گولی چلتی تو کہا جاتا کہ اپنے لوگوں پر گولی چلائی گئی، 9مئی کے واقعات سے ملک میں بدامنی پیدا ہونی تھی، لیکن اداروں نے تحمل کا مظاہرہ کیا، اس تحمل کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہئے تھا، کچھ لوگ پریس کانفرنس کرکے بھی آزاد نہیں ہوسکتے۔

Views= (381)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین