دنیا کی تیز ترین انٹرنیٹ سپیڈ والے ممالک کون سے، پاکستان کس نمبر پر؟

انٹرنیٹ ہماری جدید دنیا کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے اور خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں ماضی کی نسبت آج کا انٹرنیٹ بہت بہتر اور تیز رفتار ہے۔
یہ انٹرنیٹ ہی کی بدولت ہے کہ ہم اپنے فون پر ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے، منٹوں میں بڑے پیمانے پر فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے اور ویڈیو کالز کے ذریعے حقیقی وقت میں اپنے دوست احباب سے تعاون کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔
آپ چاہے کسی بھی ملک میں ہوں اور یہاں تک کہ اعلیٰ درجے کی انٹرنیٹ سروس کے لیے پریمیم قیمت بھی ادا کر رہے ہوں، قوی امکان ہے کہ دنیا میں ایسے ممالک بھی ہوں گے جہاں انٹرنیٹ کی رفتار آپ کو میسر رفتار سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
انٹرنیٹ ویب سائٹ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کی رفتار سب سے زیادہ ہے۔
سال 2024 میں سب سے تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے حامل ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے جہاں اوسط سپیڈ 297.62 Mbps (میگا بِٹس فی سیکنڈ) ہے۔
دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 297.57 Mbps ہے۔ تیسرے نمبر پر ہانگ کانگ ہے جہاں یہ رفتار 280 Mbps ہے۔
فہرست میں چوتھے نمبر پر چلی 265.62 Mbps، پانچویں نمبر پر امریکہ 242.27 Mbps، چھٹے پر تھائی لینڈ 232.15 Mbps، ساتویں پر فرانس 223.72 Mbps، آٹھویں پر ڈینمارک 219.23 Mbps، نویں پر آئس لینڈ 213.98 Mbps اور دسویں نمبر پر اسرائیل ہے جہاں اوسط رفتار 206.42 Mbps ہے۔
دوسری جانب تیز ترین موبائل انٹرنیٹ کے حوالے سے پہلے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے جہاں اوسط رفتار 398.51 Mbps ہے۔ دوسرے نمبر پر قطر 344.34 Mbps، تیسرے پر کویت 239.83 Mbps، چوتھے پر جنوبی کوریا 141.23 Mbps، پانچویں پر نیدرلینڈز 133.44 Mbps، چھٹے پر ڈینمارک 130.05 Mbps، ساتویں پر ناروے 128.77 Mbps، آٹھویں پر سعودی عرب 122.28 Mbps، نویں پر بلغاریہ 117.64 Mbps اور دسویں نمبر پر موجود لگسمبرگ میں اوسط سپیڈ 114.42 Mbps ہے۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق انٹرنیٹ کی یہ تمام سپیڈز میگا بِٹس فی سیکنڈ Mbps میں ہیں اور اگر میگا بائیٹس فی سیکنڈ MBPS میں ڈاؤنلوڈ سپیڈ کا ذکر کیا جائے تو ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست کچھ یوں ہے۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو کی 224 ممالک کی فہرست میں پاکستان 198ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 19.59 MBps ہے جبکہ براڈبینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 15.52 MBps ہے۔

Views= (372)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین