امریکہ میں میکڈونلڈ کا برگر کھانے سے 75 افراد کو ’سنگین بیماری‘، 22 ہسپتال منتقل
Oct 27 2024 | ویب ڈیسک
امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ میکڈونلڈز کے کوارٹر پاؤنڈر ہیمبرگرز سے جُڑی بیماری ’ای کولی‘ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 49 سے بڑھ کر 75 ہو گئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صحت کے نگران ادارے نے کہا ہے کہ 22 افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ان میں سے دو افراد کو ہیمولٹک یوریمک سنڈروم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے صحت خراب ہو جاتی ہے اور یہ گردے کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔
ای کولی زیرو ون 57 ایچ سیون کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک سنگین بیماری کا سبب بنتا ہے۔ خاص طور پر بوڑھوں، بچوں اور ان لوگوں کے لیے جن کا قوت مدافعت کمزور ہے۔
بدھ کو دنیا کی سب سے بڑی برگر چین نے کہا تھا کہ اس نے تقریباً 20 فیصد ریستورانوں میں کوارٹر برگر پاؤنڈ کی سروس بند کر دی ہے۔
میکڈونلڈز کے کوارٹر پاؤنڈ برگر کو کٹے ہوئی پیاز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوارٹر پاؤنڈ میں استعمال ہونے والا پیاز ممکنہ طور پر اس بیماری کا ذریعہ ہے اور اسے ایک پی سپلائر نے فراہم کیا تھا۔
جمعے کو میکڈونلڈز نے کہا تھا کہ کولوراڈو سے ٹیلر فارمز نے پیاز کولوراڈو، کنساس، وایامنگ اور دیگر ریاستوں کے تقریباً 900 ریستورانوں میں بھجوائے۔
کمپنی نے اس فارم سے پیاز کی خریداری غیر معینہ مدت تک روک دی ہے۔
امریکی محکمہ زراعت نے کہا تھا کہ اس معاملے میں ممکنہ طور پر پیاز میں ای کولی بیکٹیریا موجود ہو سکتا ہے جبکہ برگر میں استعمال ہونے والے بیف کے نمونوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
24 اکتوبر تک اس بیماری نے کولوراڈو، کنساس، یوٹاہ، وایامنگ، لوا، میسوری، مونٹانا، نیبراسکا، نیو میکسیکو، اوریگون، وسکونسن، واشنگٹن اور مشی گن میں کئی افراد کو متاثر کیا ہے۔ کولوراڈو میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔
دیگر بڑی امریکی فاسٹ فوڈ چینز جیسے ٹیکو بیل کے مالک یم اور ریسٹورنٹ برانڈز یونٹ برگر کنگ، نے اپنے مینو آئٹمز سے تازہ پیاز نکال دیے ہیں۔ یہ ریستوران بھی ٹیلر فارمز سے پیاز حاصل کر رہے تھے۔
Views= (308)
Join on Whatsapp 1 2