انرجی ڈرنکس چھوڑیں، توانائی بڑھانے والی غذائیں استعمال کریں

انرجی ڈرنکس کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ان انرجی ڈرنکس میں کیفین اور شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو بلڈ پریشر میں اضافے، دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی اور توانائی میں اچانک کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق انرجی ڈرنکس کا زیادہ استعمال وقت کے ساتھ یہ اضطراب، بے خوابی اور یہاں تک کہ دل کی بیماریوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
انرجی ڈرنکس کے بجائے کچھ ایسی غذائیں ہیں جو قدرتی طور پر آپ کی توانائی کی سطح کو بغیر کسی منفی اثرات کے تیزی سے بڑھا سکتی ہیں۔
یہ غذائیں بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم کر کے، میٹابولزم اور عمومی صحت کو بہتر بنانے والے ضروری عناصر فراہم کر کے مستقل توانائی فراہم کرتی ہیں۔
آپ کو کچھ ایسی غذاؤں کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں جنہیں آپ اپنی توانائی کی سطح کو قدرتی طور پر بڑھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
کیلے کا استعمال
کیلے میں قدرتی طور پر شوگر، ریشہ اور پوٹاشیم کی مقدار ہوتی ہے جو انہیں توانائی کا فوری ذریعہ بناتے ہیں۔
کاربوہائیڈریٹس اور الیکٹرولائٹس کا یہ امتزاج آپ کے جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے یہ فوری توانائی بڑھانے میں اہم کرادار ادا کرتے ہیں۔
جو کا استعمال
’جو‘ کے ایک پیالے میں ایسے کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جو آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں۔
اس وجہ سے ’جو‘ کے استعمال سے مستقل توانائی ملتی رہتی ہے۔ جو میں موجود ریشہ خون میں شوگر کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
جو کا شکر والے سنیکس کے ساتھ استعمال اکثر بلڈ اور شوگر کے اتار چڑھاؤ کو کم کر سکتا ہے۔
خشک میوہ جات کا استعمال
خشک میوہ جات صحت مند فیٹس، پروٹین اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔
ان کے استعمال سے پھرپور توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ایک مُٹھی خشک میوہ جات فوری طور پر توانائی کی سطح کو بحال کر سکتے ہیں اور آپ کو زیادہ دیر تک بھرا ہوا اور توانائی سے بھرپور محسوس کراتے رہیں گے۔
کالی چاکلیٹ کا استعمال
سیاہ چاکلیٹ میں قدرتی طور پر کیفین اور تھیوبرومائن موجود ہوتے ہیں جو آپ کو فوری توانائی فراہم کر سکتے سکتے ہیں۔
سیاہ چاکلیٹ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بھی خون کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیں جس کی وجہ سے دماغ اور پٹھوں کو آکسیجن کی ترسیل میں اضافہ ہوتا ہے۔
دہی کا استعمال
دہی میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
اس کے استعمال کی وجہ سے انسانی جسم کو توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
دہی میں موجود کاربوہائیڈریٹس فوری توانائی کا ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔ فوری طور پر توانائی حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین انتخاب ہے جو توانائی بڑھانے والے سنیک کے طور پر کام کرتا ہے اور اس میں پروبائیوٹکس بھی بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
انڈوں کا استعمال
انڈے ایک ایسی خوراک ہیں جو اعلٰی معیار کی پروٹین اور وٹامن بی سے بھرپور ہوتے ہیں۔
ان کا استعمال خوراک کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
انڈوں میں موجود امینو ایسڈ پٹھوں کی مضبوطی اور طاقت میں اضافہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ فوری اور مستقل توانائی کے لیے ایک موثر غذا ہیں۔

Views= (250)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین