مکینکس گاڑی کی مرمت کے وقت کیسے دھوکہ دیتے ہیں؟ یہ 4 باتیں جان لیں
Jan 18 2023 | ویب ڈیسک
گاڑی چلانے والے ڈرائیورز اپنے مکینکس سے ہوشیار و خبردار ہوجائیں۔ ہر مکینک ایماندار نہیں ہوتا، یہ ایک وارننگ ہے کیونکہ کچھ مکینکس گاہکوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہاں آج کار ڈرائیورز حضرات کو مکینکس کی طرف سے کیے جانے والے چار ایسے (Scams) کے بارے میں بتائیں گے جن کا شکار ہوتے آئے ہیں لیکن آپ کو اس کا علم تک نہیں۔
کاپی پارٹس کا استعمال
مکینکس جعلی پرزے بیچ کر یہ دعویٰ کر کے آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کر سکتے ہیں کہ وہ بالکل اصلی ہیں۔ پارٹس کی پیکیجنگ مستند نظر آسکتی ہے، مگر اکثر گاڑیوں کے یہ پارٹس اکثر اصل کمپنی کی مصنوعات نہیں بلکہ اعلیٰ معیار کی کاپیاں ہوتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں اور خریداری سے قبل اصلی اور پائیدار پارٹس کی تصدیق کرلیں۔
غیر ضروری مرمت کیلیے دباؤ ڈالنا
اکثر مکینکس پیسے ایٹھنے کے مختلف حربے آزماتے ہیں۔ جیسا کہ بعض مکینکس گاڑی میں بڑا مسئلہ درپیش نہ ہونے کے باجود آپ سے گاڑی کی مرمت کرانے کے لیے آپ پردباؤ ڈالتے ہیں۔
اس کی ایک اور مثال ایسی ملتی ہے کہ جب آپ مکینک کے پاس تیل کی تبدیلی کے لیے جاتے ہیں،مگر وہ آپ کی گاڑی میں مسئلے نکالنا شروع کر دیتے ہیں اور آپ سے کہتے ہیں کہ اس کو ابھی ٹھیک کروا لیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ اس لیے پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ کی کار کے ساتھ ممکنہ طور پر کوئی گڑبڑ نہیں۔ تو ان کی باتوں کو صرف نظر انداز کریں۔
اصلی پرزوں کو تبدیل کردینا
اپنی گاڑی مکینکس کے پاس تنہا چھوڑنے سے گریز کریں۔ کیونکہ بعض مکینکس گاڑی کے اصلی پرزوں کو نکال پر فرسٹ کاپی لگا دیتے ہیں اور آپ لوگ دھوکے میں آجاتے ہیں۔
جب تک کہ آپ کا مکینک بہت بھروسہ مند نہ ہو، اپنی کار کو اس کے گیراج میں نہ چھوڑیں، اور مرمت کے دوران ہمیشہ اس پر نظر رکھیں تاکہ وہ آپ کی گاڑی کے اصلی پرزوں کاپی پارٹس کے ساتھ تبدیل نہ کرسکے۔
بیٹ اینڈ سوئچ
کچھ مکینکس گاہکوں کو دھوکہ دینے کے لیے ”Bait and Switch“ جعلسازی کا استعمال کرتے ہیں۔ یعنی وہ اپنا کاروبار بنانے کے لیے کم قیمتوں کی تشہیر کرتے ہیں، لیکن جب ان کے پاس آپ کی گاڑی مرمت کے لیے پہنچتی ہے تو وہ اس میں مزید مسائل تلاش کرنے اور قیمت کو بڑھانے کا مطالبہ کرنے لگتے ہیں۔
مکینکس کا یہ حربہ صارفین کو اس سے زیادہ ادائیگی کرنے پر مجبور کرتا ہے جس پر وہ راضی ہوئے تھے، اس لیے محتاط رہیں اور اپنی گاڑی کو دکان میں چھوڑنے سے قبل قیمت کی ادائیگی پر اچھی طرح بات چیت کرلیں۔
Views= (465)
Join on Whatsapp 1 2