دانیہ شاہ کی علیحدگی کی افواہیں، وائرل ویڈیوز میں موجود شخص کون ہے؟

معروف ٹیلی ویژن اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی حکیم شہزاد سے دوسری شادی کے بعد علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔
حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کی ایک نامعلوم شخص کے ساتھ متعدد ویڈیوز منظرعام پر آئیں جن میں انہیں عروسی لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
انٹرنیٹ پر ایک نئے شخص کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوتے ہی افواہیں گردش کرنے لگیں کہ دانیہ شاہ کی اپنے شوہر حکیم شہزاد سے علیحدگی ہو گئی ہے۔
دوسری جانب حکیم شہزاد نے جواب میں ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔
حکیم شہزاد کا کہنا تھا ’دانیہ شاہ کے ساتھ ویڈیو میں دیکھا جانے والا لڑکا ان کا ملازم ہے۔ یہ لڑکا غریب شخص تھا اور ان کے پاس ملازمت کی درخواست لے کر آیا تھا، اسے کیمرہ مین اور ایڈیٹنگ کا کام آتا ہے تو میں نے اسے بطور ملازم بھرتی کر لیا۔‘
دانیہ شاہ کے شوہر نے مزید کہا کہ وہ ایک آزاد خیال شخص ہیں اور انہوں نے اپنی اہلیہ کو مکمل آزادی دے رکھی ہے کہ وہ ڈراموں میں کام کریں یا ماڈلنگ کریں۔
حکیم شہزاد نے کہا ’دانیہ میری بیوی تھیں، ہیں اور رہیں گی، دانیہ شاہ میری بیوی ہوتے ہوئے اپنی مرضی کی زندگی جی رہی ہیں جیسے اُن کو جینی چاہیے، یہ اُن کا حق ہے‘۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دانیہ شاہ اسی شخص کے ساتھ بیٹھی ہیں اور کہہ رہی ہیں ’آج میں آپ سب کو بتاؤں گی کہ میرا اور شاہ زیب کا کیا تعلق ہے‘، جس پر شاہ زیب انہیں مزید کچھ کہنے سے روک دیتے ہیں۔
ٹک ٹاک پر جب شاہ زیب نامی شخص کو سرچ کیا تو ان کی شناخت شاہ زیب ویر کے نام سے ہوئی۔
شاہ زیب ویر کے ٹک ٹاک پر 7.8 ملین فولوورز ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول دکھائی دیتے ہیں۔
شاہ زیب کے اکاؤنٹ پر ہی مزید ٹک ٹاک ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ شاہ زیب کے نئے بیوٹی سیلون کی تشہیر کے لیے ویڈیوز بنا رہی ہیں۔
اس معاملے میں دانیہ شاہ اور شاہ زیب کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی مگر بظاہر ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ دانیہ شاہ شاہ زیب کے سیلون کے لیے برانڈ شوٹ کے لیے ماڈلنگ کر رہی تھیں۔
واضح رہے اس سے قبل اگست میں دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد کے نکاح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد دونوں نے اپنی ویڈیوز میں شادی کی تصدیق کی تھی۔

Views= (278)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین

Flag Counter