وینا ملک نے خود کو شہریار کی ’بندی‘ قرار دے دیا

ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام بائیو اپڈیٹ کرتے ہوئے خود کو شہریار کی ’بندی‘ قرار دے دیا۔
ماڈل و اداکارہ کی جانب سے خود کو شہریار کی بندی قرار دیے جانے کے بعد چہ مگوئیاں ہیں کہ اداکارہ جلد دوسری شادی کرنے جا رہی ہیں۔
گزشتہ چند ہفتوں سے میڈیا میں افواہ ہیں کہ وینا ملک نے نیا جیون ساتھی تلاش کرلیا اور جلد ہی وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔
وینا ملک نے خود کو شہریار کی بندی ایک ایسے وقت میں قرار دیا ہے جب کہ ان کی جلد دوسری شادی کی افواہیں ہیں اور شہریار چوہدری نامی شخص نے انسٹاگرام پر انہیں اپنی متعدد رومانوی پوسٹس میں شیئر بھی کیا، جہاں ادکارہ نے کمنٹس بھی کیے۔
شہریار چوہدری نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اپنی متعدد انسٹاگرام پوسٹس میں وینا ملک کو مینشن کرتے ہوئے ان کے لیے رومانوی جذبات کا اظہار بھی کیا، جس پر اداکارہ نے کمنٹس کرتے ہوئے اپنے نئے ساتھی کو بھی پیار بھرے جوابات دیے۔
شہریار چوہدری سے تعلقات کی چہ مگوئیوں کے بعد حال ہی میں وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام بائیو اپڈیٹ کرتے ہوئے خود کو شہریار کی ’بندی‘ قرار دیا۔
اگرچہ وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام بائیو میں اپنے لیے شہریار کی ’بندی‘ کا جملہ استعمال کیا، تاہم اس باوجود انہوں نے شہریار چوہدری کے انسٹاگرام اکائونٹ کو فالو نہیں کر رکھا اور نہ ہی شہریار کے اکائونٹ نے وینا ملک کو فالو کر رکھا ہے۔
دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کو فالو نہ کیے جانے کے باوجود دونوں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد مشترکہ انسٹاگرام پوسٹس بھی شیئر کیں، جن پر وینا ملک نے کمنٹس بھی کیے۔
نئے جیون ساتھی کے مل جانے کے بعد حال ہی میں وینا ملک نے ایک انٹرویو میں اعتراف بھی کیا کہ وہ جلد دوسری شادی کا ارادہ رکھتی ہیں اور آنے والے وقت میں وہ اپنے نئے جیون ساتھی کا چہرہ بھی سامنے لائیں گی۔

Views= (341)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین