شادی سے متعلق ریحام خان کا ہانیہ عامر کو مشورہ

معروف میزبان، صحافی، فلم ساز اور بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مقبول پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ حال ہی میں ریحام خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہانیہ عامر سے متعلق کہا کہ ہانیہ عامر کو میں نے متعارف کرایا جس پر مجھے بہت فخر ہے۔ ریحام خان نے پوڈ کاسٹ میں ہانیہ عامر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ فلم جانان میں واحد ہانیہ عامر تھیں جنہیں میں نے تجویز کیا تھا۔ انہوں نے بتایا اس وقت وہ (ہانیہ عامر) صرف 17 سال کی تھی، میرے بھانجے کی دوست تھی، اسی نے مجھے اس کاا ڈیش دکھایا جو مجھے بہت پسند آیا تھا، اس میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ ریحام خان نے مزید کہا کہ بہت جلد ہانیہ بالی ووڈ میں بھی نظر آئیں گی اور میں جو سوچتی ہوں وہ ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ نے اپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، اگر وہ شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دے تو بہت آگے جائے گی۔

Views= (303)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین