ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے لائیو سبسکرپشن فیچر کو آسان بنا دیا گیا
Sep 25 2024 | ویب ڈیسک
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے لائیو سبسکرپشن فیچر کو مزید آسان کردیا گیا۔
لائیو سبسکرپشن فیچر کے تحت مواد تخلیق کار صرف لائیو خصوصی ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کے اہل ہوتے تھے اور یہ فیچر صرف بڑے مواد تخلیق کاروں کو میسر تھا۔
اب کمپنی نے اسے قدرے آسان کردیا ہے، تاہم اب بھی یہ فیچر 10 ہزار سے کم فالوورز رکھنے والے تخلیق کاروں کے لیے نہیں ہے۔
ٹک ٹاک کے مطابق مذکورہ فیچر کے تحت اب جس بھی مواد تخلیق کار کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہوگی اور اس کی عمر 18 سے زائد ہوگی تو وہ لائیو ویڈیوز کے بغیر بھی پیسے کما سکیں گے۔
اسی طرح لازمی ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ کے پچھلے ماہ ایک لاکھ ویوز رہے ہوں، تب ہی وہ اکاؤنٹ لائیو سبسکرپشن کے فیچر کے تحت پیسے کما سکے گا۔
نئے فیچر کے تحت نہ صرف لائیو ویڈیوز بلکہ دیگر اہم ویڈیوز کو بھی گروپس اور چیٹس میں بھی شیئر کیے جانے سے پیسے کمائے جا سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت مواد تخلیق کار سبسکرپشن کے آپشن کے ذریعے اپنے فالوورز سے رقم وصول کرتے ہیں فیس کے عوض فالوورز کو مختلف مواد تک رسائی ملتی ہے۔
سبسکرپشن فیچرز پاکستان کے باہر بہت زیادہ مقبول ہیں، خصوصی طور پر یہ فیچرز امیر ممالک میں اچھی آمدنی کا ذریعہ ہیں۔
Views= (335)
Join on Whatsapp 1 2