کراچی میں دکان پر سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار

کراچی کی سڑکوں پر دوڑتی پولیس موبائلوں میں سادہ لباس افراد پولیس اہلکار ہیں یا ڈاکو شناخت مشکل ہوگئی، گلشن اقبال میں پان کی دکان پر لوٹ مارکی سی سی ٹی وی منظرعام پرآگئی، فوٹیج میں پولیس موبائل میں آنے والے ماسک پہنے سادہ لباس افراد کو پان کی دکان میں لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے پان شاپ کے مالک شاہ زیب مغل کی مدعیت میں لوٹ مار کی دفعات کے تحت واردات کی ایف آئی آر درج کر لی۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ فائیو اسٹار پان شاپ کے نام سے میری دکان ہے 2 جون کو 3 افراد سادہ لباس نے دکان کے غلے سے 7 ہزار روپے لوٹے تھے، 12 جون کو پھر رات 11 بجے پولیس موبائل پر سوار سادہ لباس 3 افراد نے 50 ہزار روپے مالیت کے مختلف اقسام کے سگریٹ اور غلے سے 15 ہزار روپے لوٹے اور مجھے پولیس موبائل میں بٹھالیا۔
گلشن چورنگی پہنچ کر میری جیب سے بھی 10 ہزار روپے نکالے اور مجھے مار پیٹ کر موبائل سے اتار دیا اور سادہ لباس افراد فرار ہوگئے۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Views= (421)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین

Flag Counter