این اے 44 میں ووٹنگ کی شفافیت پر سوال اٹھ گئے، بچے نے ووٹ ڈال دیا

اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقے این اے 44 میں ووٹنگ کی شفافیت پر سوال اٹھ گئے ہیں۔
ضمنی انتخابات میں پولنگ کے دوران حلقہ این اے 44 سے ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک بچے کو ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ووٹ پول کرتے وقت الیکشن عملہ پولنگ بوتھ سے غائب تھا۔
این اے 44 کے یونین کونسل نمبر چار پولنگ اسٹیشن میں بچے نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار فیصل امین گنڈاپور کو ووٹ پول کیا۔
فیصل امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی ہیں اور ان کی جانب سے یہ نشست خالی کئے جانے پر ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔
بچے کی ووٹ پول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Views= (373)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین