نئے سال پر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
Jan 1 2025 | ویب ڈیسک
نئے سال پر حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے دیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سال نو پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ کیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔
thanks for reading
Views= (133)
Join on Whatsapp 1 2