رولز رائس نے ہوش اڑا دینے والی مہنگی ترین گاڑی کا ڈیزائن بنا لیا

برطانوی کمپنی رولز رائس نے ہوش اڑا دینے والی مہنگی ترین گاڑی کا ڈیزائن بنا لیا ہے، یہ ڈیزائن گلاب کی پتیوں جیسا ہے اور اسے بنانے میں 5 سال لگے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین گاڑی کا اعزاز برطانوی کمپنی رولز رائس کے نام ہو گیا ہے، کمپنی نے ’’لا روز نوائر ڈراپٹیل‘‘ نامی کار کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں، جس کی قیمت 8 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
گاڑی کا ڈیزائن گلاب کی پتیوں جیسا ہے، اور رنگ گہرا ہے جسے ’بلیک بکارا‘ نامی گلاب کے رنگ سے متاثر ہو کر لیا گیا ہے، رولز رائس اس ڈیزائن کی صرف 4 گاڑیاں بنائے گی۔
اس کار کے بارے میں تفصیلات کمپنی نے مونٹیری کار ویک کے دوران ایک نجی تقریب میں جاری کیں، کار کے رنگ پر کمپنی کی جانب سے بہت محنت کی گئی ہے، خصوصی رنگ تیار کرنے کے لیے کمپنی نے ماہرین کی ٹیم کو ٹاسک دیا جس نے مطلوبہ پینٹ کے حصول کے لیے رنگوں کو 150 بار مکس کیا، اور اب اسے ’ٹرو لو‘ یعنی سچی محبت کا نام دیا گیا ہے۔
یہ کار پانچ سیکنڈ سے کم وقت میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے، اور زیادہ سے زیادہ رفتار 155 میل فی گھنٹہ ہے، یہ کار 5.3 میٹر لمبی، 2 میٹر چوڑی اور 1.5 میٹر اونچی ہے۔

Views= (455)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین

Flag Counter