چاہت فتح علی نے جیسے مجھے چھوا، کسی لڑکی نے بھی کبھی ایسا نہ کیا، متھیرا
Mar 12 2025 | ویب ڈیسک
اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے دعویٰ کیا ہے کہ جس طرح انہیں کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے انہیں چھُوا، اسی طرح تو انہیں کبھی کسی لڑکی نے بھی نہیں چھُوا۔
متھیرا نے حال ہی ایک یوٹیوب کو دیے گئے انٹرویو میں ایک بار پھر چاہت فتح علی خان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوانے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔
متھیرا کے مطابق انہوں نے دیگر مہمانوں کی طرح چاہت فتح علی خان کو بھی پروگرام میں مدعو کیا اور جیسے باقی افراد کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں، ان کے ساتھ بھی انہوں نے ایسے ہی تصاویر بنوائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنوانا کوئی نئی بات نہیں لیکن چاہت فتح علی خان نے ان کی رضامندی کے بغیر اپنے موبائل سے ان کی ویڈیوز نامناسب انداز میں بنائیں۔
متھیرا کے مطابق چاہت فتح علی خان نے پیچھے سے ان کی ویڈیوز بنائیں جو کہ زیادہ بری لگ رہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چاہت فتح علی خان کو کہا تھا کہ وہ ان ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں لیکن انہوں نے ان کی بات نہ سنی۔
انہوں نے کہا کہ چاہت فتح علی خان عمر میں ان سے بہت زیادہ بڑے تھے، وہ بابا قائد اعظم لگتے ہیں، اس لیے ایسے افراد بعض مرتبہ دوسروں کی بات نہیں سنتے اور انہوں نے بھی انہیں سینئر سٹیزن سمجھ کر نظر انداز کیا۔
متھیرا کے مطابق تصاویر بنواتے وقت جس طرح انہیں چاہت فتح علی خان نے چھُوا، اس طرح تو انہیں آج تک کسی لڑکی نے بھی نہیں چھُوا۔
خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان نے جنوری 2025 میں متھیرا کے ٹاک شو ’دی 21 ایم ایم شو‘ میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔
شو کے بعد انہوں نے متھیرا کے ساتھ بنوائی گئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں، جن پر دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ویڈیوز میں وہ متھیرا کو گلے لگانے اور ان کے ساتھ رومانوی ہونے کی کوشش بھی کرتے دکھائی دیے۔
ویڈیوز میں متھیرا کو کامیڈین سے دور رہنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا تھا، تاہم چاہت فتح علی خان کو ماڈل کے قریب جاکر انہیں گلے لگا کر ان کی کمر پر ہاتھ رکھتے دیکھا گیا تھا۔
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متھیرا نے دعویٰ کیا تھا کہ چاہت فتح علی خان نے ان کی رضامندی کے بغیر ان کی نامناسب انداز میں ویڈیوز بناکر شیئر کیں۔
بعد ازاں چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ سب کچھ متھیرا کی رضامندی کے خلاف ہوا اور اگر انہوں نے ان کے خلاف باتیں جاری رکھیں تو وہ ٹی وی میزبان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
Views= (200)
Join on Whatsapp 1 2